سعودی شاہی افواج نے حوثی باغیوں کا بلاسٹک میزائل جدہ کے قریب ناکارہ کیا» سعودی عرب، یو اے ای میں مزید حملوں کی دھمکی

جدہ/ صنعا،20 مئی (ایجنسیز) سعودی خبر رساں ادارے اور مقامی اخبارات کی خبر کے مطابق آج سعودی عرب کی شاہی فوج نے حوثیوں کی جانب سے جدہ پر داغا گیا ایک بلاسٹک میزائل ناکارہ کیا. جس سے خطے میں سعودی اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے. اسی طرح سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 300 اہم مراکز پر حوثی باغیوں نے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں اطلاع دی گئی ہے۔

ایس اے بی اےخبررساں ایجنسی کو ایک حوثی باغی نے کہا’’ حوثیوں کا مقصد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں فوجی ہیڈ کوارٹر، کیمپ اور اہم تنصیبات اور یمن میں ان کے فوجی ٹھکانے ہیں۔

قابل غور ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر منگل کو ڈرون نے حملہ کیا گیا تھا۔ بعد میں حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری لی اور کہا 2015 میں یمن میں مسلح جدوجہد شروع ہونے کے بعد سے اس کا سب سے یہ بڑا فوجی آپریشن تھا۔

ان حملوں سے آرامكو کے کراس کنٹری پائپ لائن کے ایک پمپ میں آگ لگ گئی تھی اور اس کومعمولی نقصان پہنچا تھا۔ یو اے ای بندرگاہ الفجیرہ میں توڑ پھوڑ کی کوشش کے کئی دنوں بعد یہ واقعہ ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading