سعودیہ کی ابو ظہبی پر دہشت گردکارروائی کی شدید مذمت

ریاض : عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ابوظبی پر دہشت گرد کارروائی کی مذمت کی گئی۔سعودی کابینہ نے خلیجی ریاستوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تحفظ کے معاہدے کی منظوری دے دی۔دوسری جانب عرب امارات نے حوثیو ں کے حملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو خط لکھ کرسکیورٹی اور انٹیلی جنس شعبے میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔

Leave a comment