سری لنکا: پولیس کو بس اڈے پر ملے 87 بم

کولمبو: راجدھانی کولمبو میں ایسٹر سنڈے پر چرچ اور ہوٹلوں میں 8 سیریل دھماکوں کے بعد دہلا سری لنکا ابھی بھی بارود کے ڈھیر پر ہے ۔ اتوار رات کو کولمبو کے اہم ایئر پورٹ کے پاس زندہ بم ملنے کے بعد پیر کے روز دوپہر کو پولیس نے کولمبو کے اہم بس بڈے پر 87 بم برآمد کئے ہیں ۔ ان دھماکوں کے ملنے کے بعد سمجھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں کے ارادے کتنے خطرناک تھے اور وہ کس طرح سری لنکا میں تباہی مچانا چاہتے تھے ۔

غور طلب ہے کہ اتوار کو ایسٹر کے موقعے پر سری لنکا میں 8 سلسلے وار دھماکوں میں 300 لوگوں کی موت ہوگئی اور 500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔

#Colombo #SriLanka #Blast #BusStand #87Bomb #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading