کولمبو۔سری >لنکا میں ایسٹرسنڈے کے روز دہشت گردانہ حملوں کا اہم مبینہ ملزم پکڑا گیاہے۔ اہم مشتبہ ملزم کی عمر انتیس برس کے قریب بتائی جا رہی ہے جسے پیرس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہندوستان میں این آئی اے کی کارروائی کے دوران ایک ملزم پکڑا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسیوں کے مطابق یہ بات پیرس میں بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول کی جانب سے بتائی گئی۔ حکام کے مطابق انٹر پول کی جانب سے کی جانے والی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے اس سے تحقیقات میں بڑی مدد ملے گی۔ بین الاقوامی ادارہ انٹر پول اس کارروائی پر مبارکباد کا مستحق ہے۔
دوسری طرف برطانوی خبررساں ادارے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا میں ایسٹر سنڈے پر ہونے والے بم دھماکوں کا ایک مرکزی ملزم ہندوستان سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شخص کا نام محمد اظہرالدین ہے جس کی عمر 32 سال کے قریب ہے