جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں دو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس سپرنٹنڈنٹ نے ویڈیو میں نظر آرہے سب ڈیویژنل پولس افسر کے خلاف جانچ کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایک دیگر کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایس ڈی او پی پاٹن ایس این پاٹھک کے ذریعہ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک ریت ٹھیکیدار اور پولس کانسٹیبل سے روپے لے کر گننے سے جڑے دو ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس کپتان نے ایس ڈی او پی کے خلاف جانچ کی ہدایت جاری کی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے پولس کانسٹیبل کو پولس سپرنٹنڈنٹ نے معطل کر دیا ہے۔
ویڈیو میں پولس کانسٹیبل ڈیوڈ جاٹ اپنی جیب سے روپے نکال کر ایس ڈی او پی کو دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے بعد ایس ڈی او پی اپنی ڈائری سے اسے ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران ریت ٹھیکیدار بھی نزدیک بیٹھا ہوا ہے۔
اڈیشنل پولس سپرٹنڈنٹ آر کے نروریا نے بتایا کہ ویڈیو میں دکھنے والے پولس کانسٹیبل کو پولس سپرنٹنڈنٹ نے معطل کردیا ہے۔ ایس ڈی او پی ایس این پاٹھک کے خلاف جانچ کے حکم جاری کیے ہیں۔ جانچ کی ذمہ داری اڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ سٹی سنجیو کو سونپی گئی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
