سرزمین عرب پرکوریائی پاپ موسیقی بینڈ کا والہانہ استقبال

ریاض : ولی عہد بن سلمان نے پورے سعودی عرب کے لئے نام نہاد ویژن کا اعلان کیا ہے ،جسے ترقی ، خوشحالی اور بقائے باہمی کا ضامن قرار دیا جارہا ہے، لیکن اس ویژن کے نام پر فحاشی اور عریانیت کی ریل پیل مچی ہوئی ہے۔ جس سرزمین عرب کو پاک اور مقدس قرار دیا گیا ، اب بن سلمان کے ایماء پر ناپاک منصوبے کے تحت پاکیزگی اور تقدس کو سبوتاج کیا جارہا ہے ، اور ستم تو یہ ہے کہ پورا عالم ِ اسلام خاموش تماشا دیکھ رہا ہے۔کوئی نکیر اور گرفت نہیں، جو کہ عتابِ الٰہی کا موجب ہے۔ اسی تناظر میں ریاض کے ہوائی اڈے پر شائقین نے کوریائی بینڈ پارٹی کے مکروہ استقبال کے لئے مبارک سلامت کے نعرے لگائے اور خیر مقدم کیلئے راہوں میں گلاب کے پھول بچھائے گئے۔اس کاانکشاف بینڈ کی طرف سے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو سے ہوا۔ اطلاع کے مطابق کورین بینڈ 14 جنوری کو ایک کنسرٹ پیش کررہا ہے جس میں مشہور اسٹار شریک ہیں ۔

Leave a comment