ساٹھ ہزار کے جعلی نوٹوں کے ساتھ تھانے کرائم برانچ یونٹ 5 نے دو ملازمین کو گرفتارکیا

ساٹھ ہزار کے جعلی نوٹوں کے ساتھ تھانے کرائم برانچ یونٹ 5 نے دو ملازمین کو گرفتارکیا
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے پولیس کمشنر وویک فنسلکر نے جعلی نوٹوں کے چلن پر تھانے میں سختی سے نظر رکھنے کے احکامات دیے تھے اسی کے مدنظر کرائم برانچ یونٹ 5 نے اس مطالق معلومات نکالنا شروع کیا اسی دوران کرائم برانچ یونٹ 5 کے سب انسپکٹر انیل سروسے کو مخبر سے خبر موصول ہوئی کہ دو شخص تھانے اسٹیشن ایسٹ سے متصل آنند سینیما کے قریب ساٹھ ہزار روپے قیمت کے سو سو روپے کے جعلی نوٹ فروخت کرنے آنے والے ہیں۔ اس کی خبر کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر جے راج رنانورے نے سینئر افسران کو دی اور سینئر افسران کے حکم کے مطابق آنند سینما کے پاس جال بچھا کر ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے قبضے سے ساٹھ ہزار قیمت کے سو سو روپے کے چھ سو الگ الگ سیریل نمبر کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ملزم انبلگن گنیش مرتوور عمر 28 سال ساکن دھاراوی ممبئی پر کوپری پولیس اسٹیشن میں CR-NO- I-80/2019 تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489بی، 489سی، 489ڈی، 34 کے تحت معاملہ درج کر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم سے تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ جعلی نوٹ اس نے اپنے ساتھی ماری کاشی منی ساکن بھوئیسر ممبئی کی مدد سے چھاپی ہے۔ 31 اگست کو ملزم ماری کاشی منی کو حراست میں لیا گیا اس کے قبضے سے جعلی نوٹ بنانے کا سامان ایپل کمپنی کا لیپ ٹاپ، لیسر کلر پرنٹر، بلیک اینڈ وائٹ پرنٹر، مہاتما گاندھی کے واٹر مارک بنائے ہوئے کاغذات، نوٹ بنانے کے لیے پلین پیپر، لیمینیش مشین و دیگر اشیاء ضبط کی گی۔ ملزم ماری کاشی منی چینئی تمل ناڈو میں پرنٹنگ پریس میں گرافکس ڈیزائننگ کا کام کرتا تھا اور اس نے چین جاکر ڈیزائیننگ کی ٹریننگ بھی لی ہے اس تجربہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے سو روپے کے جعلی نوٹ بناے۔ تھانے پولیس کمشنر وویک فنسلکر، جوائنٹ کمشنر ڈاکٹر سریش میکلا، ایڈیشنل کمشنر پروین پوار، ڈپٹی کمشنر کرائم دیپک دیوراج، اسسٹنٹ کمشنر کیسن گاولی کی قیادت میں کرائم برانچ یونٹ 5 کے سینئر پولیس کمشنر جے راج رنانورے و ٹیم نے کامیاب کارروائی کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading