سالگرہ منانے کیلئے ایک شخص نے 3 منٹ کے اندر 550 کیک کاٹ دیے۔ویڈیو دیکھیں

کیک کاٹے بغیر سالگرہ منانا جیسے ناممکن سا ہے ، بچے ہوں یا بڑے اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک ضرور کاٹتے ہیں۔

ہم آج آپ کو ایک ایسی منفرد سالگرہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس میں ایک شخص نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 3 منٹ کے اندر 550 کیک کاٹ دیے ۔

جی ہاں 550 کیک وہ بھی 3 منٹ کے اندر ، یہ کارنامہ بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے سوریا راتوری نامی شخص نے سر انجام دیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق راتوری نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں 200 سے زائد افراد کو مدعو ع کیا اور اس موقع پر موجود تمام افراد نے 550 کیک کٹنے کی ویڈیو بھی بنائی ۔

اس منفرد سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مزے مزے کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading