سادھوی پرگیہ کا متنازعہ بیان- بہت جلد ہندو راشٹر بنے گا ہندوستان

بھوپال: بھوپال سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ پرگیہ ٹھاکر نے جہاں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو پاگل قرار دیا ہے ، وہیں انہوں نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ہی ہندوستان ایک ہندو راشٹر بن جائے گا۔ کسان تحریک کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پوری کسان تحریک میں بطور کسان کانگرس اور بائیں بازو شامل ہیں۔ ایسے لوگوں کی شناخت کرکے حکومت کو فوری طور پر جیل میں بھرنے کی ضرورت ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ شودر کو شودر کہہ دو تو برا لگتا ہے، اس کی وجہ نا سمجھی ہے۔

ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے آبادی پر قابو پانے کے بارے میں کہا کہ آج اپنے فرض کو سمجھیں ، آبادی کنٹرول کرنے کا قانون ان لوگوں کے لئے ہونا چاہئے ، جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، جن کو قوم کے ساتھ غداری کرنے کے لئے تربیت دی جاتی ہے ،۔ جو راشٹر دھرم کے لئے جیتے ہیں ان کے لئے قانون نہیں بننا چاہئے ، ان پر پابندی نہیں لگنی چاہئے ۔
رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ کا نام لئے بغیر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قوم کی توہین کرتے ہیں ، بھگوا کو دہشت گرد کہتے ہیں، وہ کشتریہ نہیں ہوتے ۔ بھگوا کی توہین کرتے ہیں ، ہندوتوکی توہین کرتے ہیں ، ایسے الفاظ بولنے والے افراد کو راجہ نہیں کہنا چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں