ناندیڑ : 24 مارچ (ورق تازہ نیوز) مجلس بلدیہ ناندیڑ کے سابق کونسلر اور سابق چیئرمین تعلیمی کمیٹی سید حبیب سید خواجہ ساکن انڈسٹریل ایریا ناندیڑ کا آج انتقال ہوگیا۔
انکی نماز جنازہ آج بتاریخ 24 مارچ بروز بدھ بعد نماز عصر مسجد عابدین میں ادا کی جائے گی۔
ادارہ ورق تازہ ان کے خاندان کے غم میں برابر شریک ہے۔اور خدا وند قدوس سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر و تحمل دے۔