سابق وزیر خارجہ سشما سوارج کا انتقال، ایمس میں لی آخری سانس
سابق وزیر خارجہ سشما سواراج کا آج انتقال ہو گیا۔ دورہ قلب پڑنے اور حالت بےحد نازک ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان پر نگاہ بنائے ہوئی تھی لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ ان کی عمر 67 سال تھی۔
Former External Affairs Minister & senior BJP leader, Sushma Swaraj, passes away. pic.twitter.com/4L59O73xQU
— ANI (@ANI) August 6, 2019
مرکزی وزیر ہرش وردھن اور نتن گڈکری ایمس میں موجود ہیں۔ سشما سوراج کے انتقال کے بعد اہم رہنماؤں کے ایمس پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہے۔
We are saddened to hear about the untimely demise of Smt Sushma Swaraj. Our condolences to her family and loved ones. pic.twitter.com/T9wg739c8i
— Congress (@INCIndia) August 6, 2019
دریں اثنا کانگریس پارٹی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کر کے سشما سوراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
فی الحال ایمس میں سشما سوراج کے شوہر اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان موجود ہیں۔ ان کی طبیعت کافی دنوں سے خراب چل رہی تھی اور 10 دسمبر 2016 کو ایمس میں ان کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی گئی تھی۔
بیماری کی وجہ سے سشما سوراج نے 2019 میں لوک سبھا انتخاب بھی نہیں لڑا تھا۔ سشما سوراج 2014 میں جہاں مرکزی وزیر خارجہ بنی تھیں وہیں انہیں دہلی کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
بریکنگ نیوز: سشما سوراج ایمس میں داخل، حالت نازک
سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ وہ مدت طویل سے علیل چل رہی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سشما سوراج کو دورہ قلب پڑنے کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی عیادت کے لئے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن ایمس پہنچے ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
