سری نگر ۔ہندستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان 1 مارچ کو پاکستانی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل کے اعزاز کیلئے نامنیٹ کرنے کا تجویز لائی گئی۔ صرف پاکستان ہی نہیں اب جموں۔کشمیر کے سابق آئی اے ایس آفیسر رہے شاہ فیصل نے بھی ٹویٹر کے ذریعے عمران خان کیلئے امن نوبل اعزاز کی وکاللت کی ہے۔ شاہ فیصل نے ٹویٹ کر کے کہا کہ عمران خان کو امن کا نوبل اعزاز سے نوازا جانا چاہئے کیونکہ انہوں نے ہندستان۔پاکستان کے تعلقات کو نئی سمت دی ہے۔
شاہ فیصل نے ٹویٹ کرکے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان کی امن پرست پالیسی کیلئے عمران خان کو امن کا نوبل اعزاز دیا جانا چاہیے۔ عمران خان نے (جنوبی ایشیا) کے لیڈران کے سامنے لیڈرشپ کی ایک مثال کی ہے۔ ایسے میں یہ اعزاز انہیں اور دیگر لیڈران کو پند۔پاک کے درمیان امن قائم کرنے کیلئے اجاگر کرے گا