زیراہتمام وارثان حرف وقلم ‘ 14نومبر کواورنگ آباد میں ”میراصحافتی سفر“ پروگرام ‘ناندیڑ سے سینئر صحافی محمدتقی مدعو

اورنگ آباد:12نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)وارثان ِ حرف و قلم کے زیراہتمام اور کڈس آئی ۔ٹی ۔ورلڈ ایجوکیشن سوسائٹی‘و مسلم گریجویٹس فورم مہاراشٹر کے تعاون و اشتراک نے 14 نومبر کودوپہر بارہ بجے ”میرا صحافتی سفر“ پروگرام کاانعقادعمل میں آرہاہے ۔ا س پروگرم میں مہمان خصوصی کے طور پر روزنامہ”ورق تازہ“ کے مدیراعلیٰ محمدتقی کومدعو کیاگیاہے۔

واضح ہو کہ قومی شہرت یافتہ ‘نامورفکشن نگار نورالحسنین کے اعزاز میں اورنگ آباد اور مراٹھواڑہ کے دیگر شہروں میںجشن نورالحسنین منایاجارہاہے ۔ مذکورہ پروگرام بھی اسی سلسلہ جشن کی ایک کڑی ہے ۔ یونس عالم صدیقی کی صدارت میں اور مولاناآزادریسرچ سنٹر مجنوں ہلس‘اورنگ آباد میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں دیگر مہمانان خصوصی سینئر صحافی غضنفر جاوید‘ شعیب خسرو(مدیراعلیٰ اورنگ آبادٹائمز) ‘ نایاب انصاری(مدیرہندوستان )‘قاضی مخدوم‘ شارق نقشبندی (مدیر ایشیاءایکسپریس) ‘ ضمیرا حمدقادری اورمہمانان اعزازی سعیدخاں زیدی ‘ ڈاکٹر عبدالقدیر‘سید رضوان اللہ ‘ تحسین احمدخاں ‘ یحییٰ کان ‘نواب پٹیل‘ خالدخاں‘عبدالواحد فاروقی‘ ڈاکٹرشاہد شیخ اور شیخ علیم ہیں۔ شیخ اظہر الدین ‘ سلیم احمد‘ سعیداحمد‘محمداعجاز علی ‘قاضی محی الدین‘سیدفیروز‘ اورعبدالوہاب اظہارخیال کریں گے ۔شرکاءپروگرام حمیدملک(پربھنی )‘ اظہرشکیل‘ عقیل اختر ‘شیخ ماجد‘ شیخ لعل‘ رفیق عزیز‘محترم محسنہ عدنان خاں وغیرہ ہیں۔ نظامت کے فرائض ابوبکر رہبرانجام دیںگے ۔کوآرڈینٹر عرفان روف اور کنوینر قاضی محی الدین نے اردو دوستوں سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading