زمین میں بڑا گڑھا ، خون سے لت پت چیتھڑے : عراقی ٹی نے دکھایا بغدادی پرامریکی حملہ کا ویڈیو

بغداد۔امریکی فوج کے ذریعہ کئے گئے حملے میں اسلامک اسٹیٹ کا سرغنہ ابو بکر البغدادی مارا گیا ہے ۔ ایک امریکی افسر نے بیان جاری کرکے یہ جانکاری دی ہے ۔ وہیں عراق کی سرکاری ٹی وی نے بھی اتوار کو بغدادی پر امریکی حملہ کا ایک فوٹیج جاری کیا ۔ اس میں بم دھماکہ سے زمین میں ایک بڑا گڑھا بنا ہوا دکھا ۔ اس کے پاس ہی خون میں لت پت کپڑوں کے ٹکڑے بکھرے نظر آئے ۔ ٹی وی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ امریکی حملہ میں بغدادی کی موت ہوگئی ہے اور یہ کپڑے بغدادی کے ہیں ۔

فوٹیج میں اس جگہ کو بھی دکھایا گیا ہے ، جہاں امریکی فوج نے گزشتہ رات بم برسائے ۔ یہ فوٹیج دن کے وقت کا ہے ۔ فوٹیج میں ایک ایکسپرٹ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ عراقی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے بغدادی کی جگہ ٹریس کی گئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading