نئی دہلی ۔ریپ کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کے بیٹے نارائن سائیں کو سورت سیشن کورٹ نے آسارام کے بیٹے نارائن سائیں کو سادھوی سے ریپ کرنے کے معاملے میں قصوروار قرار دے دیا ہے۔ عدالت 30 اپریل کو نارائن سائیں کو سزا سنائے گی۔
نارائن سائیں کے خلاف کے خلاف عصمت دری کامعاملہ درج تھا۔ آج عدالت نے اسے اس معاملے میں قصوروار قراد دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں نارائن سائیں سمیت دس ملزم ہیں۔ ان میں نارائن سائیں کے علاوہ تمام فی الحال ضمانت پر باہر ہیں