ریلوے ٹکٹ کینسل کرنے پر پورا پیسہ کس طرح حاصل کریں

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ٹرین کی ٹکٹ بک کرانے کے بعد آپ کسی وجہ سے سفر نہیں کر پاتے جس کے سبب آپ کو ٹکٹ کینسل کرنی پڑتی ہے۔ تاہم ریلوے نے ٹکٹ ریفنڈ کو لے کر کچھ اصول بنائے ہیں۔ جن اصولوں کے تحت کئی بار آپ کو پورا پیسہ واپس نہیں مل سکتا ہے اور کئی بار کچھ کم۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ریلوے ٹکٹ ریفنڈ سے جڑے کچھ اصولوں کے بارے میں جن کے ذریعہ آپ کو ٹیکس کٹنے کے بعد اپنی ٹکٹ کا پورا پیسہ واپس مل سکتا ہے۔

ڈپارچر سے 4 گھنٹے پہلے تک کنفرم ٹکٹ کرنا ہوگا کینسل

اگر آپ کے پاس کنفرم ٹکٹ ہے تو اور آپ سفر نہیں کر رہے ہیں تو آپ کو ریل کے سفر کی شروعات سے چار گھنٹے پہلے ٹکٹ کینسل کرنا ہوگا۔ اگر آپ ایسا نہیں کر پاتے ہیں تو ریفنڈ نہیں ملےگا

لیٹ ٹرین ڈپارچر ٹائم گزرنے پر ریفنڈ نہیں:

اگر ٹرین طے وقت سے تین گھنٹے لیٹ ہے اور اس کا ڈپارچر ٹائم گزر چکا ہے تو اس کے بعد ٹکٹ کینسل کرانے پر ریفنڈ نہیں ملےگا۔ ریفنڈ لینے کے لئے ٹرین کے لیٹ ہونے کو وجہ نہیں بتایا جا سکتا۔

آر اے سی کینسیلیشن پر کب ملےگا ریفنڈ:

اگر آپ کے پاس آر اے سی ای ٹکٹ ہے اور آپ سفر نہیں کر رہے ہیں تو آپ کو سفر شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے تک کینسل کرنا ہوگا۔ اگر آپ اس کے بعد ریفنڈ کے لئے اپلائی کرتے ہیں تو ریفنڈ نہیں ملےگا.

کنفرم تتکال ٹکٹ کینسل کرنے پر ریفنڈ نہیں:

کنفرم تتکال ٹکٹ کو کینسل کرنے پرکوئی ریفنڈ نہیں ملےگا۔ تاہم اگر تتکال ٹکٹ ویٹنگ میں ہے تو کینسل کرانے پر ریلوے کچھ پیسے کاٹکر باقی کے پیسے آپ کو واپس کر دیتی ہے۔ بتا دیں کہ تتکال ٹکٹ کو سفر سے ایک دن پہلے تتکال بک کیا جا سکتا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading