ممبئی ۔ریلائنس جیو نے اینڈرائڈ یوزرس کیلئے نیا براؤزر ایپ لانچ کیا ہے۔ جس کا نام ‘جیو براؤزر ایپ ‘ رکھا ہے۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ ایپ دوسرے سے کیسے الگ ہے اور کیسے کام کرتا ہے تو چلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ یہ ایپ صرف اینڈرائڈ یوزرس کیلئے لانچ کیا گیا ہے۔ جس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یوزرس کو اس کا استعمال کرنے کیلئےان کے پاس جیو کنکشن ہونا ضروری نہیں ہے۔ اس کا مطلب اس ایپ کو کوئی بھی اینڈرائڈ صارفین استعمال کر سکتا ہے۔ریلائنس جیو کے مطابق جیو براؤزر ایک پہلا ایسا انڈین براؤزر ہے جسے انڈین یوزرس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں ہندی سمیت گجراتی، مراٹھی، تمل، تیلگو، ملیالم ، کنڑ اور بنگالی زبان کا سپورٹ دیا گیاہے۔ صارفین سیٹنگ میں جاکر آسانی سے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔