ریاض کے ریستوران میں کھانے کے لیے ’روبوٹ‘ متعارف

ر یاض۔سعودی عرب کے ایک ریستوران نے گاہک کو تازہ اور توانائی سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے لیے ایک روبوٹ متعارف کروایا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دارالحکومت ریاض میں را۔ کے ریستوران اپنے گاہکوں کو غذائیت سے بھرپور غذا، تازہ اور توانائی دینے والا کھانا پیش کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سکنیکس یا ہلکا پھلکا کھانا ایسی مشین سے فراہم کر رہے ہیں جو روبوٹک سائنس کے جدید آلات استعمال کر رہا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کا صحت بخش فاسٹ فوڈ کا یہ طریقہ کار سعودی عرب میں را۔ کے ریستوران نے روبوٹ بنانے والی کمپنی کے اشتراک سے متعارف کروایا ہے۔
سلی کان ویلی میں قائم فوڈ روبوٹک کمپنی نے یہ مشین بنائی ہے۔ اس مشین کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ جلدی اور تازہ خوارک فراہم کرتی ہے۔
را۔ کے ریستوران کے ایک شریک بانی فہد الحمیدان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ گاہکوں کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے روبوٹکس فوڈ انڈسٹری میں ایک ٹول (آلہ) کے طور پر ابھرا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ فود انڈسٹری میں گاہکوں کے بہت سارے مسائل کا بھی حل ہیں۔‘
سعودی عرب میں را۔ کیز روبوٹ کے نام سے متعارف کرایا گیا سیلی روبوٹ مخصوص فیچرز کا استعمال کر کے سلاد، مرغی، بڑے گوشت اور تازہ آڑو وغیرہ جیسے 22 اجزا سے طلب کے مطابق سنیکس تیار کرتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading