ریاضی داں وششٹھ نارائن سنگھ کی زندگی پر فلم بنائیں گے نیرج پاٹھک

پٹنہ: بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور رائٹر نیرج پاٹھک ماہر ریاضی وشسٹھ نارائن سنگھ کی زندپر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ ’رائٹ یا رانگ‘ اور ’بھیا جی سپر ہٹ‘ جیسی فلموں کے ڈائریکٹر نے یہاں پٹنہ میں یہ اعلان کیا۔

انہوں نے بتایاکہ وہ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے بینر ایکسل اینٹر ٹینمنٹ کے تلے وشسٹھ نارائن سنگھ کی بایو پک کی ہدایت کاری کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کو بنانے کے حقوق وشسٹھ نارائن سنگھ کے کنبہ والوں سے لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ وشسٹھ نارائن سنگھ کی زندگی سے کافی متاثر ہیں اور کافی وقت سے ان کی زندگی پرمبنی فلم بنانا چاہتے تھے اور ان کا یہ خواب اب سچ ہونے جارہا ہے ۔

نیرج پاٹھک نے بتایاکہ ” میں نے وشسٹھ نارائن سنگھ جی کے بارے میں کافی کچھ پڑھ اور سن رکھا تھا ۔ میں ان سے ملنے اور ان کے بارے میں مزید جاننا چاہتا تھا جب میں پہلی بار میں ان کے گھر گیا تھا تو مجھے گھر کی دیواروں میں ریاضی کے تمام فارمولے لکھے دکھے تھے ۔ تبھی مجھے لگا تھا کہ وشسٹھ نارائن جی کی لاجواب کہانی دنیا کے سامنے آنی چاہئے ۔ مجھے اس بات کا بیحد رنج ہے کہ یہ فلم ان کے انتقال کے بعد شروع کر پارہے ہیں ۔ میری بڑی خواہش تھی کہ یہ فلم وہ دیکھ پاتے ۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading