روی کولی تھانے کانگریس سیوا دل کے صدر نامزد سابق صدر شیکھر پا ٹل کو ترقی دیتے ہوئے سیوا دل کا پردیش نائب صدر بنایا گیا

روی کولی تھانے کانگریس سیوا دل کے صدر نامزد
سابق صدر شیکھر پاٹل کو ترقی دیتے ہوئے سیوا دل کا پردیش نائب صدر بنایا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے شہر (ضلع) کانگریس کے سینئر کانگریسی کارکن روی کولی کو سیوا دل کے تھانے شہر (ضلع) کے صدر کے عہدہ پر نامزد کیا گیا روی کولی کو انکے عہدہ کا تقرر نامہ مہاراشٹر پردیش کانگریس سیوا دل کے صدر ولاس اوتاڑے نے تلک بھون ممبئی میں پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پیش کیا۔ روی کولی نے اس موقع پر مسرت کا اظہارکیا اور بتایا کہ میں پارٹی کے اصولوں کے مطابق کھرا اترنے و پارٹی کے مقاصد کو آگے لیکر چلے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔ انہیں مبارک باد دیتے ہوئے تھانے کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ وکرانت چوہان نے کہا کہ یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور اس عہدے سے انصاف کرنے کے لیے انہیں پارٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ وقت دینا ہوگا۔ روی کولی کو مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری آفتاب شیخ نے مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے تھانہ میں کانگریس کو مزید استحکام ملے گا اور پارٹی آئندہ انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ عیاں ہوں کہ روی کولی کا خاندان کئی نسل سے کانگریس سے منسلک ہے اور روی کولی بھی عرصہ دراز سے یوتھ کانگریس اور پارٹی کے دیگر عہدوں پر فائز رہ کر کانگریس کا کام کررہے ہیں۔ وہی سیوا دل کے سابق صدر شیکھر پاٹل کو ترقی دیتے ہوئے کانگریس سیوا مہاراشٹر پردیش کے نائب صدر کے عہدہ پر تقرری کی گئی ہے۔ دونوں نو منتخب عہدیداران کو تھانے کانگریس کے کارکنان و عہدیداران نے مبارک باد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading