روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی: روہت شرما نے ایک بارپھر ثابت کردیا ہے کہ آخرانہیں دنیا ہٹ مین کے نام سے کیوں پکارتی ہے۔ روہت شرما نے ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرے ٹی -20 میں ایک بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
روہت شرما نے ویسٹ انڈیزکے اسپنرکھیری پیئرکی گیند پرچھکا لگاتے ہی اپنے نام 400 بین الاقوموامی چھکے پورے کرلئے۔

روہت شرما بین الاقوامی کرکٹ میں 400 چھکا لگانے والے پہلے ہندوستانی اوردنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ روہت شرما سے پہلے کرس گیل اورشاہد آفریدی اس کارنامے کوانجام دے چکے ہیں

حالانکہ روہت شرما نے سب سے تیزی سے 400 چھکے لگانے کا کارنامہ کیا ہے۔ 400 چھکوں کے لئے روہت شرما نے 360 اننگ کھیلی۔ وہیں شاہد آفریدی کو437  اورکرس گیل نے 486 اننگوں میں اپنے 400 بین الاقوامی چھکے پورے کئے۔  حیرانی کی بات یہ ہے کہ روہت شرما نے اپنے 100 چھکے پورے کرنے کے لئے 166 اننگ کھیلی تھیں۔

روہت شرما نے اس کے بعد  76 اننگوں میں 200 چھکوں تک پہنچے اور300 اور400 چھکے انہوں نے 59-59 اننگوں میں پورے کئے۔ روہت شرما نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ممبئی ٹی -20 میں طوفانی اندازمیں بلے بازی کرتے ہوئے محض 23 گیندوں پرنصف سنچری مکمل کی۔ روہت شرما نے 4 چھکے اور4 چوکے لگاکراپنی نصف سنچری مکمل کی