روپے ڈیبٹ کارڈ، بھیم۔ یو پی آئی ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 1300 کروڑ روپے کی اسکیم منظور

نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے بدھ کو روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم-یو پی آئی پرفرد سے تاجر کو 2000 روپے تک کی ادائیگی کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ترغیبی اسکیم کو منظوری دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اس فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس اسکیم کے یکم اپریل 2021 سے موثر ایک سال کی مدت کےلئے تخمینہ مالی اخراجات 1300 کروڑ روپے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے تحویل میں لینے والے بینکوں روبے ڈیبٹ کارڈ اور کم مالیت کی بھیم۔ یو پی آئی ادائیگیوں کے ذریعے کیے جانے والے لین دین کی قدر (پی 2 ایم) کا فیصد ادا کرکے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس اسکیم سے بینکوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ایک مضبوط ماحول بنانے اور روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم۔ یو پی آئی ڈیجیٹل لین دین کو تمام خطوں اور آبادی کے تمام طبقات میں مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان آج دنیا کی سب سے موثر ادائیگی کرنے والی منڈیوں میں سے ایک ہے۔حکومت نے یہ اسکیم ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو مزید فروغ دینے کے لیے مالی سال 2021-22 میں حکومت کے بجٹ اعلانات کے نفاذ کے تحت تیار کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading