تبلیغی جماعت اور دارالعلوم دیوبند پر پابندی عائد ہو : توگڑیا

امروہہ:15دسمبر(یواین آئی) انترراشٹریہ ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے متنازع بیان دیتے ہوئے جمعیتہ علمأہند، دارالعلوم دیوبند اور تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امروہہ کے منڈی دھنورا میں بدھ کو منعقد’سمورپن ندھی‘ پرگرام میں ڈاکٹر توگڑیا نے حال ہی میں سعودی عرب میں تبلیغی جماعت میں لگائی گئی مبینہ پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں بھی پابندی کا مطالبہ کیا۔

توگڑیا نے مزید کہا کہ اگر ملک کی آبادی میں اسی طرح سے اضافہ ہوتا رہا تو آنے والے 20سالوں میں مسلموں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہوجائےگی اور پھر نہ ہندو بچے گا نہ ہندو کا ہندوتوا۔

امروہہ کے منڈی دھنورا میں بدھ کو منعقد’سمورپن ندھی‘ پرگرام میں ڈاکٹر توگڑیا نے حال ہی میں سعودی عرب میں تبلیغی جماعت میں لگائی گئی مبینہ پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں بھی پابندی کا مطالبہ کیا۔

توگڑیا نے مزید کہا کہ اگر ملک کی آبادی میں اسی طرح سے اضافہ ہوتا رہا تو آنے والے 20سالوں میں مسلموں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہوجائےگی اور پھر نہ ہندو بچے گا نہ ہندو کا ہندوتوا۔


انہوں نے مکمل اکثریت والی حکومت سے متھرا اور کاشی میں شاندار مندر کی تعمیرکرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظم ہندو مفاد میں کام کررہی ہے۔ اسی ضمن میں ہندوؤں کی مدد کے لئے ملک بھر میں ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading