روس سے مذاکرات کرنے والے یوکرینی وفد کےرکن کو غداری کے الزام میں مار دیا گیا

کیف: روس سے مذاکرات کرنے والے یوکرینی وفد کے رکن ڈینس خیریف کو دارالحکومت کیف میں غداری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہیکہ اسپیشل آپریشن کے دوران 3 رضاکار ہلاک ہوئے جس میں ڈینس خیریف بھی شامل ہیں۔یوکرینی وزارت دفاع نے انہیں ہیرو قرار دیا تاہم مقامی رکن پارلیمنٹ نے یوکرینی سکیورٹی فورسز پر ڈینس کو غداری کے الزام میں قتل کرنے کا الزام لگایا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہیکہ یوکرینی مذاکرات کار ڈینس کوکیف میں گرفتاری کے دوران قتل کیاگیا اور انہیں غداری کے الزام میں مارا گیا ہے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق یوکرینی سکیورٹی سرویس کے پاس خیریف کی غداری کے ٹھوس شواہد موجود تھے جس میں ان کی ٹیلیفونک گفتگو بھی شامل ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان بیلاروس کے سرحدی علاقہ میں ہونے والے مذاکرات میں ڈینس یوکرینی وفد میں شامل تھے اور کئی تصاویر بھی ان کی سامنے آچکی ہیں۔

Leave a comment