روسی فوج کا راستہ روکنے کیلئے یوکرینی فوجی نے خود کو دھماکے سے اڑادیا

روسی حملے کے بعد ملکی دفاع کے لیے لڑنے والے فوجی نے روس کے زیر قبضہ کریمیا کو یوکرین سے ملانے والے پل کو خود پر بارود لگاکر دھماکے سے اڑادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب روسی ٹینکوں نے حملہ کیا تو میرین بٹالین کے انجینئر ‘وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ’ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا تھا

وٹالی نے اپنے فرض نبھاتے ہوئے دشمن کو ملک تباہ کرنے سے روکنے کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کردیا۔

یوکرین فوج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پُل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات وٹالی سکاکون نے انجام دیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading