رتناگیری میں ڈیم ٹوٹ گیا، متعدد افراد ہلاک

رتناگیری۔3۔جولائی ۔مہاراشٹر کے کئی حصوں میں ہو رہی مسلسل بارش اب جان لیوا ہوتی جا رہی ہے۔ رتناگری کے آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بارش کے مدنظر اب وہاں موجود تیورے ڈیم ٹوٹ گیا ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے 7 گاؤوں میں سیلاب کی صورت حال ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 20 سے زیادہ لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ حادثہ منگل کی دیر رات ہوا جس کے بعد اچانک کئی گاؤوں میں سیلاب آ گیا۔ حالات اتنے خراب ہو گئے کہ لوگوں کو خود کو بچانے کا وقت بھی نہیں ملا اور کچھ لوگ تو نیند میں ہی بہہ گئے۔ (بہ شکریہ نیوز 18)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading