راہول گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح اس بار دو حلقوں سے انتخابات لڑیں گے. جس میں مہاراشٹر سے ناندیڑ سیٹ کو محفوظ کرنے کیلئے کہا گیا ہے. باقی امیٹھی اور اتر پردیش کی ایک اور نامعلوم سیٹ کو بھی راہول گاندھی کیلئے محفوظ رکھا گیا ہے : ذرائع
ناندیڑ:21جنوری (ورق تازہ نیوز) امسال اپریل میں ہونے و الے لوک سبھا کے عام انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اسلئے کانگریس پارٹی کے علاوہ تمام اپوزشن جماعتوں نے بی جے پی کو ہرانے کیلئے کمرکس لی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
راہول گاندھی کے ناندیڑ سے الیکشن لڑنے کی خبروں پر اشوک چوہان نے کیا کہا دیکھئے
آج شام ایک مراٹھی نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ مہاراشٹرمیں کانگریس کو مضبوط بنانے کیلئے کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہول گاندھی اس مرتبہ مہاراشٹر کے کسی ایک حلقہ سے لوک سبھا چناو لڑیں گے۔ ایسی بھی اطلاع ہےکہ راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے سب سے محفوظ حلقہ لوک سبھا ناندیڑ سے چناو لڑسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں اشوک راو چوہان سے اخباری نمائندوں نے پوچھا تو انھوں نے کہاکہ راہول گاندھی ملک کے کسی بھی حلقہ سے چناو لڑسکتے ہیں اور کامیاب ہوں گے۔ ناندیڑحلقہ لوک سبھا سے اگر وہ چناو لڑنے کے خواہشمند ہیں تو انکااستقبال ہے۔
ناندیڑ حلقہ لوک سبھا کی تاریخ

خبروں کے مطابق راہول گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح اس بار دو حلقوں سے انتخابات لڑیں گے. جس میں مہاراشٹر سے ناندیڑ سیٹ کو محفوظ کرنے کیلئے کہا ہے. باقی امیٹھی اور اتر پردیش کی ایک اور نامعلوم سیٹ کو بھی راہول گاندھی کیلئے محفوظ رکھا گیا ہے.
ناندیڑ کانگریس کا مضبوط قلعہ
ناندیڑ حلقہ لوک سبھا کانگریس کیلئے سب سے زیادہ محفوظ حلقہ مانا جاتا ہے گزشتہ انتخابات میں پورے مہاراشٹر سے کانگریس کی صرف دو ہی سیٹیں آئی تھیں وہ بھی ناندیڑ اور ہنگولی . موجودہ ایم پی اشوک راؤ چوہان گزشتہ انتخابات میں ناندیڑ سے مودی لہر کے باوجود بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے اسی لئے کانگریس کے نزدیک ناندیڑ حلقہ پورے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ محفوظ ہے. اگر راہول گاندھی ناندیڑ سے انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو ان کی جیت باآسانی یقینی ہے.