کوجی کوڈ (کیرالہ): وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے اتوار کی ووپہر بارش اور سیلاب سے متاثرہ اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے ساتھ لوگوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

بارش اور سیلاب سے متاثرہ کیرالہ کے وائناڈ میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ تا حال 203 راحت کیمپوں میں تقریباً 40 ہزار سے زیادہ لوگوں نے پناہ لی ہوئی ہے اور رپورٹ کے مطابق 18 افراد کی اس سانحہ میں موت ہو گئی ہے۔
ഭൂതാനത്തിൽ അതിരൂക്ഷമായ മണ്ണിടിച്ചിൽ ഉണ്ടായ കവളപ്പാറ ഞാൻ സന്ദർശിച്ചു. നിരവധി ആളുകൾ ഇപ്പോഴും അവിടെ കുടുങ്ങിക്കിടക്കുകയാണ്, രക്ഷാപ്രവർത്തനങ്ങൾ നടക്കുന്നുണ്ടെങ്കിലും കൂടുതൽ സഹായം അടിയന്തരമായി ആവശ്യമാണ്. pic.twitter.com/3wSywpyRV0
— Rahul Gandhi – Wayanad (@RGWayanadOffice) August 11, 2019
اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق راہل گاندھی نے اپنے حلقہ انتخاب کے راحت کیمپوں کا دورہ کیا، انہوں نے ملپورم ضلع میں قیام کیا اور اس کے بعد وہ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں واپس لوٹے۔ وہ اپنے ساتھ گاڑیوں میں راحت کی اشیا لے کر گئے ہیں، جسے انہوں نے کیموں میں رہ رہے لوگوں میں تقسیم کیا۔


راہل گاندھی کے دورے پر کانگریس کی ریاستی یونٹ کے سربراہ ملاپلی رامچندرن، اپوزیشن لیڈر رمیش چنی تھلا اور مقامی رہنما ان کے ہمراہ موجود رہے۔ راہل گاندھی پیر کے روز وائناڈ ضلع جائیں گے اور راحت کیمپوں میں رہ رہے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد اسی روز شام کو وہ واپس لوٹیں گے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
