ممبئی: (ورق تازہ نیوز) آل انڈیا کانگریس کے صدر راہل گاندھی استعفیٰ دیتے ہوئے کانگریس کے صدر کے عہدے پر قائم رہیں۔ تلک بھون دادر میں ریاستی وممبئی کانگریس کے سینئر لیڈران کی میٹنگ ہوئی جس میں مذکورہ بالا قراردادایک رائے سے منظور کی گئی۔ یہ قرار داد ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چوہان نے پیش کی اور ممبئی کانگریس کے صدرملنددیورا نے اس کی توثیق کی جبکہ میٹنگ میں موجودتمام لیڈران نے اس قرارداد کی حمایت کرتے ایک رائے سے اسے منظوری دی۔

اس میٹنگ میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تعلق سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ آئندہ ہفتے میں ریاستی صدر اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لئے ضلعی سطح کی میٹنگ لیں گے۔ سوشل انجینئرنگ کے ذریعے تمام سماج کے نوجوانوں و نئی قیادت کو موقع دینے کے تعلق سے میٹنگ میں مثبت طریقے سے غور وخوض کیا گیا نیز نئے منتخب ممبر پارلیمنٹ سریش عرف بالو دھانورکر کا استقبال کیا گیا۔ اس میٹنگ سے قبل ریاستی صدر اشوک چوہان نے کانگریس پارٹی کے پارلیمانی امیدواروں سے تفصیلی بات چیت کی اور کارگزاریوں کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چوہان، سابق مرکزی وزیر سوشل کمار شندے، سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و راجستھان کے نگراں اویناش پانڈے، سابق مرکزی وزیر ولاس متموار، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبر ایم ایل اے بالاصاحب تھورات، ممبئی کانگریس کے صدر ملند دیورا، ودھان پریشد کے سابق نائب چیئرمین مانک راو ¿ ٹھاکرے، سابق وزیر ہرش ودرھن پاٹل، ایم ایل اے نسیم خان، جینت آولے، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ومہاراشٹر کے نائب نگراں سونل پٹیل، چیلا وامشی ریڈی، بی ایم سندیپ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری وگجرات کے نگراں راجیو ساتو، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ایم ایل اے ورشا گائیکواڑ، ایم ایل اے ہرش وردھن سپکال، باجی راو ¿ گھاڈے، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے پسماندہ طبقات شعبہ کے صدر ڈاکٹر نتن راو ¿ت، سابق وزیر ایم ایل اے ڈی پی ساونت، سابق وزیر کرپا شنکر سنگھ، سابق وزیر ایم ایل اے بسوراج پاٹل، راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی، ممبر پارلیمنٹ بالو دھانورکر، ایم ایل اے بھائی جگتاپ، سابق ممبر پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڑ، ریاستی شعبہ خواتین کی صدر چارو لتا ٹوکس، یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تانمبے، سیوادل کے ریاستی صدر ولاس اوتاڈے، این ایس یو آئی کے ریاستی صدر عامرشیخ، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری سابق ایم ایل اے مانک راو ¿ جگتاپ، ایڈووکیٹ گنیش پاٹل، پرتھوی راج راج ساٹھے وابھیجیت سپکال وغیرہ موجود تھے۔
