راکٹ حملوں کا خوف، بزدل اسرائیلی میدان چھوڑکر فرار

رملہ: اسرائیل غزہ پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے اور سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے ۔ اس کے جواب میں حماس کی طرف سے راکٹ حملے کئے جارہے ہیں جس کا خوف اسرائیلیوںپر طاری ہے ۔ گذشتہ روز دارالحکومت تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجائے جانے کے بعد بڑی تعداد میں یہودی پناہ گاہوں میں جا گھسے۔ایک مقامی نیوز ویب سائٹ عکا نیوز کے مطابق تل ابیب سے ہزاروں یہودی آباد کاروں نے اجتماعی نقل مکانی کرتے ہوئے پناہ گاہوں میں پناہ لے لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا خوف ہے اور وہ گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ بیت حورون یہودی کالونی اور دوسری کالونیوں میں آباد کاروں نے مکانات کرائے پر لینا شروع کیے ہیں۔
یہودی آباد کاروں کا اجتماعی فرار فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کے خوف کا واضح ثبوت ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading