رام گری راج کے رسول اللہ ﷺ کے شان اقدس میں گستاخی کے بعد ناسک میں کشیدگی

رام گری راج کے رسول اللہ ﷺ کے شان اقدس میں گستاخی کے بعد ناسک میں کشیدگی، مسلمانوں پر پتھراؤ پولس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے آنسو گیس برسائے۔


یہ معاملات بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ پلٹنے کی عوامی فتح کے بعد سے شروع ہو چکے ہیں، پورے ملک میں بنگلہ دیشی ہندوؤں پر ظلم کے خلاف احتجاج کے بہانے ریلیاں منعقد کرکے ماحول بگاڑنے کی کوشش جاری ہے ،اسی سلسلے میں مہاراشٹر میں بھی ہندو تنظیمیں احتجاجی مورچے نکال کر جبراً شہر بند کرانے کے نام پر ہنگامہ آرائی میں ملوث ہے یہ وہی ہندو ہے جو فلسطینیوں کی حمایت میں مسلمانوں کے احتجاج پر ملک غداری کا الزام لگا کر اسرائیل کی خود حمایت کرتے ہیں۔ اور ساتھ ہی متعصب پولس ڈپارٹمنٹ بھی مسلمانوں کو

احتجاج کی پاداش میں سلاخوں کے پیچھے ڈالنے میں پیش پیش رہتا ہے۔ اب وہی ڈپارٹمنٹ ہندو تنظیموں کو بنگلہ دیشی ہندوؤں پر ظلم کے خلاف احتجاج کی اجازت کے نام پر زعفرانی غنڈوں کا محافظ بنا ہوا ہے، اور جہاں حالات بگڑے وہاں یک طرفہ مسلمانوں پر کاروائی کرنا بھی قانون کے محافظوں کے جرائم میں شامل ہے ۔ ناسک کے جو ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں صاف نظر آ رہا ہے کہ پولس ہندوتوا دہشت

گردوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر پتھراؤ کرتے ہوئے آنسو گیس کے گولے برسا رہی ہے، ایسے میں ہمارا خاموش رہنا نہ صرف مجرمانہ عمل ہوگا بلکہ یک بعد دیگرے واقعات جس میں رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہو خود مسلمانوں کے دل سے حب رسول ﷺ کے خاتمے کے ذریعے ایمانی غیرت و حمیت کا خاتمہ منصوبہ بندی کا ایک حصہ ہے۔ حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے مسلمانوں کو الرٹ ہونے کے ساتھ گستاخ رسول ﷺ کو سخت سزا دلوانے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے ،سزا کا التزام اگر قانون کے ذریعے نہیں کیا جاتا تو ڈپارٹمنٹ اور حکومت کو بتانے کی ضرورت ہے کہ گستاخ رسول کا تحفظ اگر قانون کے ذریعے کیا جاتا ہے تو دفاع رسول کی خاطر دشمنان رسول کی خبر لینا مسلمانوں کے اولین فرائض میں شامل ہیں
*✍️:پرویز نادر* || میڈیا واچ  https://whatsapp.com/channel/0029Vag3nmR1dAw2uIXW4f0f

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading