رام مندر کی تقریب کے دن سرکاری تعطیل کو چیلنج ،عرضی مسترد

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے اتوار کو ایودھیا میں رام مندر کی تقریب کے موقع پرمہاراشٹرا حکومت کی جانب سے 22 جنوری کو سرکاری تعطیل دئیے جانے والے فیصلے کے خلاف دائر کردہ عرضداشت کو مسترد کر دیا اس طرح سے حکومت کے فیصلے کو جائز قرار دیا-جسٹس گریش کلکرنی اور نیلا گوکھلے پر مشتمل ایک خصوصی بنچ جو ایودھیا میں تقریب سے قبل اس عرضداشت کی فوری سماعت کیلئے تشکیل دی گئی تھی، نے اپنے حکم میں کہا کہ ‘عرضداشت غیر قانونی وجوہات اور قانون کے عمل کی صریح غلط استعمال کی وجہ سے دائر کی گئی ہے ۔

‘بنچ نے اپنے حکم میں مزید ی کہ درخواست کا سیاسی اثر ہے ۔ "یہ سیاسی طور پر محرک معلوم ہوتی ہے اور محض شہرت حاصل کرنے کے ارادئے سے داخل کی گئ درخواست لگتی ہے -مہاراشٹرا حکومت نے 19 جنوری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں 22 جنوری کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔قانون کے طلباء کے ایک گروپ نے ہفتہ کو بمبئی ہائی کورٹ کی رجسٹری کے سامنے عرضی کی فوری سماعت کیلئے پیش کی تھی۔

قانون کے چار طلباء شیوانگی اگروال، ستیہ جیت سالوے ، ویدانت اگروال اور خوشی بنگیا کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ، آنے والے پارلیمانی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیاسی مقاصد کیلئے طاقت کا زبردست غلط استعمال ہے ۔ .انہوں نے 8 مئی 1968 کو مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو بھی چیلنج کیا ہے ، جس میں ریاستوں کو عوامی تعطیلات کا اعلان کرنے کیلئے قانون کے تحت اختیارات استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔عبوری راحت کے طور پر، انہوں نے اپنی عرضی کی سماعت تک 19 جنوری کے نوٹیفکیشن پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔مندر کی تقدیس ہندو مذہب سے وابستہ ایک ضروری مذہبی عمل ہے اور اس لیے یہ کسی بھی طرح سے حکومت کی فکر نہیں ہو سکتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کوئی بھی اقدامات بشمول ہندو مندر کے تقدس کا جشن منانے کیلئے عام تعطیل کا اعلان، کسی خاص مذہب کی شناخت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔بنچ کو عرضی گزار کی طرف سے بتایا گیا کہ ‘‘ہندو مندر کی تقدیس میں جشن منانے اور کھلے عام شرکت کرنے میں حکومت کا ایک عمل اس طرح کسی خاص مذہب سے جوڑنا سیکولرازم کے اصولوں پر براہ راست حملہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading