رام جنم بھومی پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر ملک کے عوام نے تحمل کا مظاہرہ کیا: مودی

نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی) رام جنم بھومی پر فیصلے سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو یاد کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت ملک کے عوام نے حیرت انگیز تحمل کا ثبوت دیا تھا جس سے ملک نے حیران کن تبدیلی محسوس کی تھی۔
مسٹر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں آج کہا کہ انہیں یاد ہے کہ ستمبر 2010 میں جب رام جنم بھومی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔ ذرا ان دنوں کو یاد کیجئے، کیسا ماحول تھا، طرح طرح کے لوگ میدان میں آگئے تھے۔ مختلف گروپ اپنے طریقے سے حالات کا فائدہ اٹھانے کے لئے کھیل کھیل رہے تھے۔ ماحول میں گرمی پیدا کرنے کے لئے کس طرح کی زبان استعمال کی جاتی تھی۔ مختلف آوازوں میں تلخٰ پیدا کرنے کی کوششیں کی جاتی تھیں۔ کچھ بیان بازی اور کچھ بے ربط بولنے والے صرف اور صرف خود کو ظاہر کرنے کے مقصد سے نہ جانے کیا کیا بول رہے تھے۔ یہ سب زیادہ دنوں تک جاری نہیں رہا اور جیسے ہی فیصلہ آیا ،ملک نے ایک بہترین اور حیرت انگیز تبدیلی محسوس کی۔


انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک ماحول گرم کرنے کے لیے بہت کچھ ہوا تھا لیکن جب رام جنم بھومی پر فیصلہ آیا تب حکومت، سیاسی پارٹیاں، سماجی تنظیمیں، سبھی فرقوں کے رہنماؤں اور سادھو سنتوں نے بہت ہی متوازن اور تحمل کے ساتھ بیان تاکہ ماحول میں کشیدگی کم کی جاسکے۔ میں جب بھی اس دن کو یاد کرتا ہوں، دل کو خوشی ہوتی ہے۔
عدلیہ کے وقار کا احترام کیا گیا اور کہیں پر بھی کشیدگی کا ماحول بننے نہیں دیا۔ یہ باتیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہئیں۔ یہ باتیں ہمیں طاقت عطا کرتی ہیں۔ وہ دن، وہ لمحات، ہم سبھی کو اپنے فرائض کا احساس دلاتے ہیں۔ اتحاد کی آواز، ملک کو کتنی بڑی طاقت عطا کرتا ہے۔ یہ اس کی مثال ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading