رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدرمہنت نرتیہ گوپال داس کی اچانک طبیعت بگڑی

اجودھیا:09نومبر(یواین آئی) شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدر و منی رام داس چھاونی کے مہنت نرتیہ گوپال داس کی اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں میندانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


وشو ہندو پریشد کے سرکل میڈیا انچارج شرد شرما نے آج یہاں بتایا کہ ٹرسٹ کے صدر نرتیہ گوپال داس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 85سالہ مسٹر داس کو سینے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف ہے۔ حال ہی میں وہ کورونا سے شفایاب ہوئے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading