جنوبی ہند کی فلموں کے سپراسٹار چرنجیوی کورونا وائرس سے متاثر

بنگلورو 9نومبر(یواین آئی)جنوبی ہند کی فلموں کے سپراسٹار چرنجیوی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں، انہوں نے خود ہی ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔چرنجیوی نے کہا،’’اپنی آنے والی فلم’آچاریہ‘ کی شوٹنگ سے قبل پروٹوکال کے تحت کورونا جانچ کروائی تھی، جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان میں حالانکہ کسی طرح کی علامات نہیں تھیں۔ وہ خود کوارنٹائن ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ان سبھی سے درخواست ہے کہ حال ہی میں جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ سبھی احتیاط کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading