رام دیو کو مہاراشٹر میں داخل نہیں ہونے دے گے۔ ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ
تھانے (آفتاب شیخ)
جب ملک میں معاشرتی حالت ٹھیک نہیں تھے اس وقت دو عظیم شخصیات پیریار رام سوامی اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اس کے خلاف آواز بلند کی اور لڑائی لڑی ایسی عظیم شخصیات کو نظریاتی دہشت گرد کہنے والے رام دیو کو بابا کون کہتا ہے مجھے نہیں معلوم جس کی عقل ہی گھٹنے میں ہے۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے ایک پریس اعلانیہ میں رام دیو کے متعلق اظہار خیال کیا انہوں نے مزید کہا کہ رام دیو نے ہا تو معافی مانگی چاہیے ہا پھر انہیں مہاراشٹر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ رام دیو خیالات کیا ہے اس کے بارے میں مجھے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن آج پسماندہ طبقات کو ان کا حق دلانے والی ذات ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی ہے جو آئین آپ کو اور ہمیں محفوظ رکھے ہوئے ہیں وہ بابا صاحب نے فراہم کیا ہے۔ پیریر رام سوامی نے ذات پات کا خاتمہ کیا ہے۔ اس لیے رامدیو نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگی چاہیے ورنہ ہم انھیں مہاراشٹر میں قدم رکھنے بھی نہیں دے گے اس طرح کے اظہار خیال ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے کیا ہے۔
