راشٹروادی کانگریس پارٹی کے طبی سیل کی تقرریوں کا اعلان سینکڑو ں کارکنان پارٹی میں شامل

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے طبی سیل کی تقرریوں کا اعلان
سینکڑوں کارکنان پارٹی میں شامل

تھانے (آفتاب شیخ)
راشٹروادی کانگریس پ

ارٹی کے قومی صدر و ریاست کے نائب وزیرِاعلیٰ اجیت پوار، مہاراشٹر پردیش صدر و رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے اور ریاستی خواتین کمیشن کی صدر و شعبہ خواتین کی پردیش صدر روپالی چاکنکر کی رہنمائی میں، تھانے ضلع صدر و پردیش جنرل سکریٹری نجیب مُلّا اور چیف ترجمان و پردیش جنرل سکریٹری آنند پرانجپے کی قیادت میں، مہاراشٹر پردیش طبی امداد سیل کے سربراہ جیتندر ساوتو کے حکم کے تحت تھانے اور شاہ پور تعلقہ میں طبی سیل کے عہدیداران کی تقرریوں کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر روہن جادھو کو تھانے صدر اور سبھاش چوکھنڈے کو شاہ پور تعلقہ صدر منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر کلوا، ممبرا، اولاہ، ماجیوڑا اور کوپری علاقوں سے سینکڑوں کارکنان این سی پی میں شامل ہوئے، جن میں پریتم سنگھ، ابھیشیک چوہان، روپیش، پرتھمیش، پرمود، انل، سونپنیل، ساگر، اشون، پرشانت، انجلی، آدیش، رویندر، وجے، منیش، انکیت سمیت دیگر شامل ہیں۔

نئے عہدیداران میں ڈاکٹر سونپنیل پاڈالے، پرنئے مانے (جنرل سکریٹری)، اجے گائیکواڑ (جوائنٹ سکریٹری)، وجے کرکے (کلوا-ممبرا پرابھاگ صدر)، حسنین شمش الدین شاہ (کارگذار صدر)، وِشال تیلوڑے (کلوا صدر)، کلپنا بھویر (اولاہ-ماجیوڑا صدر)، ایشور گپتا (کوپری-پانچ پکھاڑی اسمبلی صدر)، محسن بیگ (سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر)، ابراہیم شمیم خان (ایمبولنس رابطہ سربراہ)، سنی سولسے (نائب صدر)، ڈاکٹر دیپتی پاشتے (کارگذار صدر)، راجندر سدگیر (جنرل سیکریٹری)، انجلی شوڑے (خون عطیہ کوآرڈینیٹر) اور سنیل کاروار (ایمبولنس سروس کوآرڈینیٹر) شامل ہیں۔

نومنتخب تھانے شہر صدر روہن جادھو نے کہا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں لیکن اب اجیت دادا پوار، سنیل تٹکرے، نجیب مُلّا اور آنند پرانجپے کی رہنمائی میں اس خدمت کو اور زیادہ فعال انداز میں انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس جوش و خروش کے ساتھ عوام پارٹی سے جڑ رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ این سی پی تیزی سے عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading