بی جے پی امیدوار سیکولر اتحاد کے سامنے شکشت فاش

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی كرشی اتپن بازار سمیتی کے ڈائریکٹر آتمارام گلوی کی موت کے بعد خالی پڑھی ایک نشست کے لئے آج یہاں پیر کے روز انتخاب عمل میں آئے جس میں شیوسینا، کانگریس، راشٹروادی کے اتحادی امیدوار عرفان بھورے کا بی جے پی کی وجئے نند (بالو) پاٹل سے سخت مقابلہ ہوا ۔اس مقابلے میں مہاگٹھ بندھن کے عرفان بھورے نے ایک ووٹ سے جیت حاصل کی ۔واضح ہوکے ڈائریکٹر آتمارام گلوی کی حادثاتی موت کے بعد مذکورہ عہدہ خالی تھا جس کے لئے انتخابات آج اختتام پذیر ہوئے۔ حکومتی احکامات کے مطابق کرشی اتپن بازار سمیتی کے سیکرٹری یشونت مہاترے کی رہنمائی میں انتخابی عمل پورا ہوا ۔ اس ایک ڈائریکٹر کے عہدے کے انتخاب کے لئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عرفان بھورے، کشور پاٹل، بی جے پی کے شری رام پاٹل، وجئے نند (بالو) پاٹل اس طرح چار امیدوار میدان میں تھے ۔ لیکن امیدواری کی یقینی کے لئے مذکورہ ڈائریکٹر سمیتی کی ماہانہ میٹنگ میں سوچک ، انمودک نہ ملنے کی وجہ سے کشور پاٹل اور رام پاٹل ان دونوں کی امیدواری منسوخ ہو گئی تھی ۔ جس کے سبب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عرفان بھورے اور بی جے پی کے وجئے نند پاٹل کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوا ۔ مخفی طرز سے ووٹنگ ہونے کے بعد بازار سمیتی کے انتخابات میں کل 17 ڈائریکٹروں نے حصہ ليا ۔اس موقع پر سخت مقابلے میں عرفان بھورے کو 9 اور وجئے نند پاٹل کو 8 ووٹ ۔ اس انتخابات کے پریذائڈنگ افسر یشونت مہاترے نے عرفان بھورے کو کامیاب قرار دیا ۔عرفان بھورے کے فاتح ہونے کا اعلان ہوتے ہی راشٹروادی سمیت شیوسینا، کانگریس کے اتحاد میں زبردست خوشی کا ماحول پھیل گیا ۔ انتخابی عمل پورا ہوتے ہی ڈائریکٹر عہدے پر منتخب ہونے والے عرفان بھورے کا چیئرمین اننتا دودارام پاٹل، ڈپٹی چیئرمین اننتا بھاگوجی پاٹل، آپریٹر ولاس پاٹل، راشٹروادی کے تعلقہ صدر گنیش گلوی ، شیوسینا تعلقہ صدر وشواس تھلے، کانگریس تعلقہ صدر راکیش پاٹل ، شیوسینا کے پنڈت پاٹل ، کانگریس کے سی ایس پاٹل، تھانہ ضلع پریشد ممبر کشور جادھو، مہاپولی نائب سرپنچ عبد حلبے، دادا پاٹل ،فرحان پٹیل ، نوشاد پٹیل سر ، مجاز بھورے، عمران پٹیل ، بلال حلبے ،باضل پٹیل ، انیس بھورے ، دانش بھورے ، سرفراز بھورے، شاداب گوتکر،ثاقب پٹیل ،رمیز پٹیل ، دانش پٹیل ، حذیف حلبے ، فراز تھانول وغیرہ نے پھولوں کا گلدشتہ دیں کر نو منتخب ڈائریکٹر عرفان بھورے کا استقبال کیا ۔ کرشی اتپن بازار سمیتی میں شیوسینا، کانگریس، راشٹروادی، ایم این ایس ان چار پارٹیوں کا متحدہ اقتدار ہے ۔جس میں شیوسینا 5، کانگریس 2، راشٹروادی 3 اور بی جے پی 8 اس طرح سبھی جماعتوں کے ممبران ہیں ۔