بنگلور: کانگریس کے سینیئر رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے ریاست میں سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد مہیا کروانے کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
سدا رمیا نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ حال میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے مشکلات میں گرفتار افراد کو دیکھنے کے باوجود وزیراعظم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے بہار میں آنے والے سیلاب پر افسوس ظاہر کیا ہے لیکن وہ کرناٹک کے سیلاب متاثرین کے لیے اسی طرح کی تشویش ظاہر نہ کرسکے۔
ಬಿಹಾರ ಪ್ರವಾಹದ ಬಗ್ಗೆ ಮಿಡಿದ @narendramodi ಅವರ 52 ಇಂಚಿನ ಎದೆ, ಕರ್ನಾಟಕದ ನೆರೆ ಸಂತ್ರಸ್ತರ ಬಗ್ಗೆ ಕಲ್ಲುಬಂಡೆ ಆಗಿದ್ದು ಯಾಕೆ?
ಇದು 25 ಸಂಸದರನ್ನು ಆಯ್ಕೆ ಮಾಡಿ ಕಳಿಸಿದ ಕರ್ನಾಟಕದ ಬಗ್ಗೆ ತಾತ್ಸಾರವೇ?
ಇಲ್ಲ @BSYBJP ಅವರ ಬಗ್ಗೆ ದ್ವೇಷವೇ?#NamoMissing pic.twitter.com/jb8lEmPr85— Siddaramaiah (@siddaramaiah) October 1, 2019
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ کانگریس پہلے دن سے ہی مرکزی حکومت سے فوری طور پر راحت کے لیے5000 کروڑ روپے کی عبوری امداد کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن تقریباً 50 دن مکمل ہونے کے باوجود وزیراعظم نے اس تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے عوام کے مکانات تباہ ہوگئے اور فصلیں ڈوب گئیں۔ ریاستی حکومت کے جائزے کے مطابق تقریباً 31500 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کرناٹک کو نظر انداز کر رہی ہے جبکہ اس ریاست کی ٹیکس کلیکشن میں بڑی حصہ داری ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
