راجیہ سبھا نے پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے 2001 میں آج ہی کے دن پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت کیا۔

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع کرنے سے قبل کہا کہ 18 برس پہلے دہشت گردوں نے جمہوریت کے اس مندر پر حملہ کیا تھا۔ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

اس حملے میں پارلیمنٹ کے واچ اینڈ وارڈ کے دو سکیورٹی اہلکار ، دہلی پولیس کے پانچ سکیورٹی اہلکار، مرکزی پولیس فورس کی ایک خاتون سیکورٹی اہلکار، اے این آئی ایجنسی کا ایک کیمرہ مین اور سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے ایک مالی کی جان چلی گئی تھی۔

چیئرمین نے کہا کہ ان سبھی لوگوں نے اپنے فرائض کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی قربانی دی اور جمہوریت کے مندر کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن دہشت گردی کا سختی سے مقابلہ کرنے کا عزم کرنے کا دن ہے۔ اس کے بعد پورے ایوان نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ لشکر طیبہ کے پانچ دہشت گردوں نے 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا۔ سکیورٹی جوانوں کے جوابی حملے میں پانچوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading