رابوڑی کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیت اسمٰعیل نیریکر کو معمر شہری اعزاز سے نوازا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے کے کثیر مسلم آبادی والے علاقے رابوڑی کی معروف تعلیمی ادارہ آئیڈیل ہائی اسکول و جونیر کالج کے جنرل سیکریٹری محمد اسمعیل نیریکر کو تھانے نوپاڑہ میں واقع سہیوگ مندر ہال میں روٹری کلب تھانے اور سابق وزیر اعلی شرد پوار کی این جی او یشونت راو چوہان پرتشٹھان کی تھانے شاخ کی جانب سے اناسی سال کی عمر کے باوجود اسمعیل نیریکر کی طویل تعلیمی و سماجی خدمات جاری رکھنے پر موصوف کو "جیشٹھ ناگرک گورو سمان" سے نوازہ گیا اس موقع یہ اعزا ملنے پر اسمٰعیل نیریکر صاحب کو یہاں کے تعلیمی، سماجی اور فلاحی تنظیموں نے انھیں مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا – اسمعیل نیریکر آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے آئیڈیل اسکول و جونیئر کالج کے سکریٹری جنرل، مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) کے نائب صدر، بیت المال شیر تھانے، اور ساولی ورشٹھ ناگرک سنستھا کے فعال عہدیدار ہے – اس سے قبل بھی انھیں تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے "تھانے گورو ایوارڈ" سے بھی نوازا گیا تھا – اس موقع پر اسمٰعیل نیریکر صاحب نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اعزاز اپنے والدین، اساتذہ، اور اپنے ساتھیوں کی دعاوں اور محبت کا صلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کام کو تاحیات جاری رکھنے کی کوشش کرتے رہے گے – اسعیل نیریکر کامرس گریجویٹ کے ساتھ آپ انڈین آیئل کمپنی میں طویل مدت تک بحشیت چیف مینیجر کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے – آپ رابوڑی تھانے کے تعلیمی ادارہ آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی سے گذشتہ 50 سالوں سے وابستہ ہیں-
