ذہنی طو رپرکمزور شخص کیساتھ بلولی کے سرکل انسپکٹر کی ہمدردی

بلولی:22ڈسمبر(ابراربیگ)عام طور پر پولس کانام لیتے ہی سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں کچھ اور ہی بات گردش کرنے لگتی ہے۔ا لیکن محکمہ پولس مٰیں انسانی ہمدردی رکھنے والے افسران آج بھی موجود ہے ۔ یہ بات اس وقت صحیح ثابت ہوئی جب شہر بلولی کے پولس اسٹیشن سے کچھ دوری پرواقع ایک مقام پر ذہنی طو ر پرکمزور ضعیف العمرشخص جوکافی عرصہ سے مقامات پر رہائش پذیرتھا اوراکثر اوقات میںرفع حاجت کیلئے برہنہ نظر آتا ہے جس سے آئے دن یہاںسے گزرنے والی خواتین اوراسکولی طالبات کوتکالیف کاسامنا کرناپڑرہاتھا ۔ 22ڈسمبر کو یہ ضعیف العمر شخص حیدر آباد ۔ناندیڑ شاہراہ پر آکر بیٹھ گیااسی دوران بلولی کے سرکل انسپکٹر بھگوان دبھڑگے کاگزرہوا جب انکی نظراس ذہنی معذور ضعیف العمر شخص پر پڑی تو انھو ں نے اپنے ملازمین کوطلب کرتے ہوئے پولس اسٹیشن لے جاکر اپنے جانب سے کپڑے خرید کرپہنائے ۔ اسطرح انھوں نے پولس کے عوام کے تئیں انسانی ہمدردی کی مثال قائم کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading