ناندیڑ:19مارچ(ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے علاقائی دفتر نمبر 6 کے تحت آنیوالے دیہی پالی ٹیکنیک سے آج حکام نے 9لاکھ روپے جائیداد ٹیکس وصول کیا ۔کالج کے پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر سداشیوپتنگے کو 9لاکھ روپے کاچیک حوالے کیا ۔ گزشتہ چند دنوں سے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں جائیداد ٹیکس وصولی کی مہم شروع کی گئی ہے ۔مہم کے دوران کروڑوں روپے ٹیکس کے وصول ہوئے ہیں۔ یہ مہم آئندہ بھی رہے گی ۔ اس طرح کاپریس نوٹ کارپوریشن کے محکمہ افسربرائے رابطہ عامہ سے جاری کیاگیاہے .