دیوا-ممبرا-کلوا کے سیلاب متاثرین کو حکومت کی جانب سے فوری 15 ہز ار کی امداد دی جائے گی

دیوا-ممبرا-کلوا کے سیلاب متاثرین کو حکومت کی جانب سے فوری 15 ہزار کی امداد دی جائے گی
رکن اسمبلی جتندر اوہاڈ کی وزیر اعلی فڈنویس سے ملاقات کے بعد اعلان
تھانے (آفتاب شیخ)

پچھلے ہفتے ہوئی موسلادھار بارش ک، وجہ سے دیوا، ممبرا اور کلوا سیلابی صورتحال ہونے کی وجہ سے کافی مکینوں کا نقصان پہنچا تھا۔ ان مکینوں کو سرکاری امداد دینے میں ٹال مٹول کیا جا رہا تھا۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبرا کلوا حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر جتندر اوہاڈ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد کے ہمراہ آج وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کو چالیس ہزار روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلی نے فوری پندرہ ہزار روپے معاوضہ دینے احکامات جاری کیے۔

پچھلے ہفتے سیلابی صورتحال کی وجہ سے دیوا، ممبرا اور کلوا کئی علاقوں میں مکینوں کے گھر اجڑ گئے گھروں میں ایک بھی سامان محفوظ نہیں رہا، دوبارہ گھر گرہستی شروع کرنے کے لئے، اور معاوضہ دلوانے کے لیے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ سپریا سولے، کونسل میں حزب اختلاف کے لیڈر دھنجے منڈے، ہیمنت ٹکلے، ایم ایل سی ودھیا چوہان، رکن اسمبلی ڈاکٹر جتندر اوہاڈ پر مشتمل ایک وفد نے وزیر اعلی فڈنویس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جتندر اوہاڈ نے سیلاب زدگان کو فوری طور پر چالیس ہزار روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ وزیر اعلی سے کیا تاکہ سیلاب زدگان اپنی گھر گرہستی دوبارہ شروع کرسکے اور معاوضہ سیلاب زدگان کے بینک اکاؤنٹ میں نہ ڈالتے ہوئے ان کے ہاتھوں میں دیے جانے کی بات رکھی جس پر وزیر اعلی نے فوری پندرہ ہزار روپے مدد دینے کی یقین دھانی کرائی اور احکامات بھی جاری کیے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading