دیوالی کے توار پر صدر اور وزیر اعظم کی مبارک باد، تمل ناڈو میں صبح 6 بجے آتش بازی

ملک بھر میں آج دیوالی کا تہوار تزک و احتشام ک ساتھ منایا جا رہا ہے اور لوگوں بالخصوص ہندو برادران وطن میں زبردست جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ آلودگی کے باعث عدالت عظمیٰ کے آتش بازی قدغن لگا دی ہے لہذا پٹاخہ چلانے کی آوازیں سنائی نہیں دے رہیں۔

صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے شہریوں سے خوشی اور محبت کے ساتھ تہوار منانے کی خواہش کی ہے۔ صدر نے صبح ٹویٹ کرکے دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا ، ’’دیوالی کے مبارک موقع پر ملک کے تمام باشندگان کو مبارکباد۔ آئیے ہم اس دن محبت، ہمدردی اور رفاقت کا چراغ روشن کرکے سب کی خصوصا ضرورت مندگان کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کی کوشش کریں۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا ، ’’دیوالی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندگان کے لیے بے شمار نیک تمنائیں۔ روشنی کا یہ تہوار ہم سب کی زندگیوں میں نئی روشنی لائے اور ہمارا ملک خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی سے ہمیشہ روشن رہے۔‘‘

ادھر، تمل ناڈو میں بھی دیوالی کا تہوار ماناجا رہے اور آتش بازی مقررہ وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے کی گئی۔ تمل ناڈو میں صبح 6 بجے اور شام کو 7 بجے دو مرتبہ ایک ایک گھنٹہ آتش بازی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ آلودگی کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ان اصولوں کو نافذ کیا گیا ہے۔


اس اصول کے تحت اتوار کی صبح چنئی میں لوگوں کو پٹاخے جلاتے دیکھا گیا۔ لوگ بھی قواعد پر عمل پیرا ہیں اور خوشی کے ساتھ دیوالی منارہے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading