کورونا کی زد میں آ کر جان گنوانے والی خاتون کی لاش ہفتہ کی صبح جب نگم بودھ گھاٹ پر پہنچی تو گھاٹ انتظامیہ نے آخری رسومات ادا کرنے سے منع کر دیا، حکام کی مداخلت کے بعد خاتون کی آخری رسومات ادا ہوئیں
نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکرجان گنوانے والی خاتون کی رام منوہر لوہیا اسپتال کی ٹیم کی نگرانی میں تمام احتیاط برتتے ہوئے جمعہ کو نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات کردی گئیں۔ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 83 سے زیادہ معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہ اس سے ہونے والی دوسری موت ہے۔
کورونا وائرس کی زد میں آ کر جان گنوانے والی 68 سالہ خاتون کی لاش سنیچر کی صبح جب نگم بودھ گھاٹ پر پہنچی تو گھاٹ انتظامیہ نے آخری رسومات کرنے سے منع کر دیا۔ اس کے بعد حکام کے دخل کے بعد خاتون کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس دوران رام منوہر لوہیا اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی موجود رہی۔