دہلی میں اغوا کا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جسے سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ خبروں کے مطابق ناراض ملازم نے اپنے بزرگ مالک کو بیہوش کر فریز میں ڈالا اور فریز کو ٹیمپو میں بھر کر بزرگ کو اغوا کر کے لے گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ معاملہ دہلی کے سی آر پارک کا ہے۔
Delhi: A 91-year-old man Krishna Khosla was allegedly locked in a refrigerator & kidnapped from CR Park by domestic help on Saturday night. More details awaited. pic.twitter.com/wGpUQywsXJ
— ANI (@ANI) September 2, 2019
دراصل سی آر پارک میں کرشن کھوسلا اپنی بیوی اور ملازم کشن کے ساتھ رہتے تھے۔ 31 اگست یعنی ہفتہ کی شام 5 بجے کے قریب گھر کے باہر ایک منی ٹرک آ کر رکا، جس میں سے 6 لوگ باہر آ کر کرشن کھوسلا کی کوٹھی کی پہلی منزل پر گئے اور اندر موجود کرشن کھوسلا اور ان کی بیوی کو نشے کی کوئی چیز کھلا کر گھر میں لوٹ پاٹ کی۔ اس کے بعد فریز سے سارا سامان نکالا اور کرشن کھوسلا کو اس میں بھر کر باہر کھڑے ٹرک میں ڈالا اور اغوا کر کے لے گئے۔
اس واقعہ کے بعد اگلے دن جب کرشن کھوسلا کی بیوی کو ہوش آیا تو انھوں نے شور مچایا اور اس واقعہ کی جانکاری پولس کو دی۔ پولس کے مطابق ڈیڑھ سال سے ملزم نوکر بزرگ کرشن کھوسلا کے گھر پر کام کر رہا تھا۔ پولس کی کئی ٹیمیں کرشن کھوسلا اور ملازم کی تلاش کر رہی ہیں لیکن ابھی تک کسی کا بھی سراغ نہیں ملا ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزم بہار کا باشندہ ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
