نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کورونا ویرینٹ اومیکرون کے مزید چار معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد یہاں معاملوں کی کل تعداد 6 ہو گئی۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں فی الحال کورونا کے 25 مریض ہیں اور 3 مشتبہ مریض لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال میں داخل ہیں۔
دہلی میں 4 معاملے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اومیکرون سے وابستہ کیسز کی تعداد 45 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں پیر کے روز اومیکرون کے مزید دو معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ دونوں نے حال ہی میں دبئی کا سفر کیا تھا۔ جبکہ جنوبی افریقہ سے گجرات لوٹا ایک شخص اومیکرون سے متاثر پایا گیا۔