ملک کی راجدھانی دہلی میں گذشتہ 24 فروری کو شروع ہوئے فرقہ وارانہ منظم فسادات میں 47 افراد کی موت ہوئی اس کے علاوہ تین دن میں کروڑوں کی املاک گھر، کاروبار کو نذر آتش کیا گیا مسجدوں کو نقصان پہنچایا گیا ایسے میں ہماری ذمہ داری ھیکہ ہم سے جو بھی امداد ہو متاثرین تک پہنچانے کی پہل کرے جس سے متاثرین کو راحت ملے اس غرض سے شاہین باغ کمیٹی اورنگ آباد نے دہلی فساد متاثرین کی مالی امداد کی غرض سے امداد جمع کرنے کی ایک چھوٹی کوشش کی تھی گزشتہ چار دنوں سے گلیوں، محلے، چوراہوں اور مسجدوں میں دہلی متاثرین کیلئے امداد جمع کی جارہی تھی اس مہم میں شہریان اورنگ باد نے بڑھ چڑھ کر تعاون کیا اور چار لاکھ 43 ہزار 8 سو 19 روپے کی مالی امداد کی –
شاہین باغ اورنگ آباد کی جانب سے دس سیل بند باکس بنائے گئے تھے جو گذشتہ رات مولانا مجیب اللہ قادری (امام و خطیب مسجد کلاں شاہ گنج) انور خان (کیشئر جماعت اسلامی ہند ) رفیع الدین رفیق (ممبئی اردو نیوز ) مصطفی چاچا، حسن بن سعید، و دیگر ذمہ داران کی موجودگی میں کھولے گئے
باکس نمبر ایک میں 45 ہزار 8 سو 24 روپے
باکس نمبر دو میں 18 ہزار 5 سو 73 روپے
باکس نمبر تین میں 94 ہزار 7 سو 38 روپے
باکس نمبر چار میں 39 ہزار 6 سو 14 روپے
باکس نمبر پانچ میں 34 ہزار 1 سو 42 روپے
باکس نمبر چھ میں 72 ہزار 9 سو 36 روپے
باکس نمبر سات میں 54 ہزار 5 سو 55 روپے
باکس نمبر آٹھ میں 15 ہزار ایک سو روپے
باکس نمبر نو میں 46 ہزار 3 سو 31 روپے
اور باکس نمبر 10 میں 22 ہزار 11 روپے کی امداد کی گئی سب ملاکر 4 لاکھ 43 ہزار 8 سو 19 روپئے کی امداد شہریان اورنگ آباد کی طرف سے کی گئی کمیٹی کی جانب سے مالی امداد کا کام اب بھی جاری ہے جو بھی اہلِ خیر حضرات دہلی متاثرین کی امداد کرنا چاہتے ہیں وہ امداد کرسکتے ہیں
شاہین باغ کمیٹی اورنگ آباد کے احمد جلیس 9890713458، عبدالباسط صدیقی 8055459200، شہاب مرزا 9595024421 ،عبدالرافع 9579313313 پر رابطہ قائم کریں