دہلی سے واپس آئے ناندیڑ کے تبلیغی جماعت کے تمام ارکان کی کورونا رپورٹ منفی

ناندیڑ: 2اپریل (ورق تازہ نیوز) دہلی میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں منعقدہ ایک پروگرام میںشرکت کیلئے ناندیڑ ضلع بھر سے تبلیغی جماعت کے کچھ ذمہ داران گئے تھے ۔ مارچ کی9اور10 تاریخ کومرکز میں یہ پروگرام رکھاگیا تھا جس کے بعد کچھ دنوں بعد ناندیڑ کے ارکان یہاں سے واپس لوٹ آئے اس وقت بھی انکی صحت مکمل بہتر تھی۔

لیکن گزشتہ دنوں دہلی مرکز میں کورونامریض پائے جانے کی اطلاع حکومت نے دی ہے ۔ جس کے بعد سارے ملک میں مرکز سے واپس لوٹنے والے تبلیغی جماعت کے ارکان کی طبی جانچ شروع کردی گئی ۔

ناندیڑمیں بھی دو دنوں سے دہلی سے واپس تبلیغی جماعت کے ارکان کوتلاش کرکے انکا کرونامعائنہ کیاجارہا ہے ۔(ورق تازہ نیوز) ایک ذرائع کے مطابق بارہ تا پندرہ ارکان کی کرونارپورٹ آ ج بروز جمعرات کو منفی آئی ہے ۔ اسلئے شہریان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور کسی بھی افواہ پردھیان نہ دیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading